سوال1 تبلیغی جماعت کا جو طریقہ تبلیغ ہے یہ حضورصلے الله علیہ وسلم اورخیرُالقرون کے زمانہ میں نہیں ملتا لہذا یہ مُروجہ تبلیغی طریقہ بدعت ہے
سوال2 تبلیغی جماعت والے صرف { تبلیغی نصاب } پڑهتے پڑهاتے ہیں کسی دوسری کتاب کے پڑهنے کو منع کرتے ہیں ۰ سوال3 تبلیغی جماعت والے کتاب{ فضائل اعمال } کی جگہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کا درس کیوں نہیں دیتے جو کہ صحیح ترین کتب ہیں ؟؟ سوال4 تبلیغی جماعت نے جو چهہ نمبر { صفات } بنائے هیں ، ان کا ثبوت قرآن وحدیث میں کہاں هے ؟؟
سوال5 تبلیغی جماعت نے جو یہ چهہ نمبر {صفات} خاص کیئے هیں ، اس کا ثبوت کہیں نہیں ملتا لہذا یہ بدعت هیں ۰
سوال6 تبلیغی جماعت والوں نے جماعت میں جانے کے لیئے جو چالیس دن مقر ر کیئے هیں ، اس کی کوئ اصلیت نہیں هے لہذا یہ بدعت هے جس کو تبلیغی جماعت نے لوگوں میں رائج کردیا هے ۔ سوال7 تبلیغی جماعت والوں نے جماعت میں نکلنے کے لیئے جومعروف ترتیب بنائ هے ، کیا نبی صلى الله عليه وسلم اور صحابہ کرام سے اس معروف ترتیب کے ساتهہ نکلنا ثابت هے ؟؟ سوال8 تبلیغی جماعت کی کتاب { فضائل اعمال } ضعیف احادیث پرمبنی هے لہذا اس کتاب سے بچنا بہت ضروری هے ۰ سوال9 تبلیغی جماعت والے جو گشت کرتے هیں اس کا کوئ ثبوت نہیں هے۰
سوال10 تبلیغی جماعت والے صرف مسلمانوں کے پاس جاتے هیں کفارکوکیوں تبلیغ نہیں کرتے ؟ سوال11 تبلیغی جماعت والے " جهاد فی سبیل الله ، یامطلق فی سبیل الله " کی احادیث وآیات کو دعوة وتبليغ پرمحمول کرتے هیں مدرسے میں پڑھو گےتو پرزا بنوں گے اور تبلیغ میں لگو گے تومشین بنو گےاور میں نے خود شب جمعہ (مدنی مسجد)میں مدارس کے خلاف بیان سنا حضرت فرماتے ہیں تبلیغ چلتا پھرتا مدرسہ ہےاور بہت کچھ ہمارے امیر صاحب فرماتے ہیں کہ جب جہاد کا حکم آیا تو (نعوزباللہ) صحابہ خوش نہں ہوئےاور جہاد کرنا تھا تو ابو طالب سے کیوں نہں کیایہ سب جہادی تنظم غلط ہے اور جہاد ابھی فرض نہں ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد کے لئے جماعتیں روانہ کیں کیا تبلیغی جماعت نے کبھی اس سنت پر عمل کیا یا ان کا ابھی مکی دور ہی مکمل نہیںہوا ؟ تبلیغی جماعت کے ارکان جہاد سے کیوں جی چراتے ہیں؟ حالانکہ ان کی تعداد لاکھوں میں ہے ۔کشمیری ، فلسطینی ،عراقی ،افغانی، مائیں بہنیں مدد کے لئے پکار رہی ہیں۔ مسلمانوں کی عزت و ناموس لٹ رہی ہے اور یہ حضرات لوٹا،بستر اٹھائے تبلیغی مشن پرکیوں روانہ ہوتے ہیں حالانکہ یہ وقت ہتھیار اٹھانے کا ہے؟مسلمان مجاہد جہاں جاتا تھا وہاں اسلام کی تبلیغ کا کام بھی کرتا تھا۔تبلیغ کا یہ طریقہ کیوں نہیں اپنایا جاتا؟ جہاد فرض ہے چاہے ناگوار گذرے کتب علیکم القتال وھوکرہ لکم وعسی ان تکرھوا شیئا وھو خیر لکم وعسی ان تحبوا شیا وھو شر لکم وااللہ یعلم وانتم لا تعلمون (سورہ البقرہ 2 / 216) ترجمہ:۔ تم پر قتال فرض کیا گیا ہے حالانکہ وہ تمہیں ناگوار گذرتا ہے۔ہو سکتا ہے کہ ایک چیز کو تم ناگوار سمجھو اور وہی تمہارے لئے بہتر ہو اور ہو سکتا ہے ایک چیز تمہیں پسند ہو اور وہی تمہارے لئے بری ہو۔اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے